پنجاب، خیبرپختونخوا حکومتوں کو فوری کھیلوں کے میدان بنانے کی ہدایت

Published On 05 June,2021 06:03 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کی پی ٹی ائٓی حکومتوں کو ہدایت کی ہے کہ بچوں کیلئے فوری طور پر کھیلوں کے میدان بنائے جائیں۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں لکھا کہ وزیراعظم عمران خان نے آج KP اور پنجاب کی حکومتوں کو تاکید کی ہے کہ فوری طور بچوں کے لیئے کھیلوں کے میدان بنائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ فوری طور پر موجود سرکاری زمینوں پر کھیل کے میدان بنائیں۔ ہمیں اپنے بچوں کوصحت مند مشاغل کے مواقعے فراہم کرنے ہیں تاکہ انہیں منشیات اور دوسری بری عادات سے بچا سکیں۔
 

Advertisement