اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے ماحولیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی تناؤ کو پہنچنے والے نقصان اور ایکو سسٹم کی بحالی کے لئے تعاون کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی تقریب کے دوران چین کے صدر شی جن پنگ کی جانب سے بھرپور پیغام پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی جانب سے زوال پذیر ماحولیات سے نمٹنے کے لئے ہمارے عزم کا عکاس ہے۔
I thank President Xi’s strong message on World Environment Day 2021 hosted by reflecting our commitment to counter environment degradation. We laud Pres Xi s ldrship in combatting climate change & biodiversity loss & his offer to step up cooperation on ecosystem restoration
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 6, 2021
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم صدر شی جن پنگ کی قیادت میں ماحولیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی تناؤ کو پہنچنے والے نقصان اور ایکو سسٹم کی بحالی کے لئے ان کی جانب سے تعاون کی پیشکش کا خیر مقدم کرتے ہیں