دادو: پڑوسی کی دیوار گرنے سے تین بچے جاں بحق، ایک زخمی

Published On 06 June,2021 03:36 pm

دادو: (دنیا نیوز) دادو کے نواح میں میہڑ بائی پاس روشن تارا سکول کے قریب پڑوسی کی دیوار گرنے کے باعث ریٹائرڈ ٹیچرسکندر کولاچی کے تین بچے جاں بحق اور ایک بچی زخمی ہو گئی۔

میہڑ میں طوفانی ہوا اور بارش نے تباہی مچا دی، میہڑ بائی پاس روشن تارا سکول کے قریب پڑوسی کے گھر کی دیوار گرنے سے ایک ہی گھر کے چار بچوں کو زخمی نازک حالت میں سول ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا۔ تینوں بھائی علاج کے دوران دم توڑ گئے اور ایک بچی کو سیریس حالت میں چانڈکہ ہسپتال لاڑکانہ منتقل کیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والے تینون بھائیوں کی میتیں قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردے گئیں۔ جاں بحق ہونے والے بچوں میں 10 سالہ احمد کولاچی، 12 سالہ عبدالنبی اور بلاول کولاچی شامل ہیں جبکہ زخمی بچی کا نام شمائلہ ہے، واقعے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا۔
 

Advertisement