پیپلز پارٹی رہنما سلیم مانڈوی والا نے معاشی اعدادوشمار کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیدیا

Published On 09 June,2021 08:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی رہنما سلیم مانڈوی والا نے حکومت پر تنقید کے وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی معاشی پالیسیاں ناکام اور اعدادوشمار جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

سابق وزیر خزانہ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ رواں مالی سال ٹیکس آمدن میں دس ارب ڈالر کی کمی ہوئی لیکن حکومت لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے اضافے کا واویلا کر رہی ہے۔ تحریک انصاف کی معاشی پالیسیوں نے عوام کو فاقوں پر مجبور کر دیا ہے۔

اس موقع پر شازیہ مری اور فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ کو پی ایس ڈی پی سے 24 ارب روپے کم دئیے گئے، ملکی معشیت کو تباہ کر کے عوام کو فاقوں پر مجبور کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔
 

Advertisement