راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہر خطرے سے نمٹنے کیلئے آپریشنل تیاریاں ضروری ہیں۔
آئی ایس پی آرکی جانب سے کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے سیالکوٹ اورکوٹلی کا دورہ کیا۔ کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر نے استقبال کیا۔
آرمی چیف کووارگیم کے دوران جنگی منصوبہ بندی اور تربیت سے متعلق بریفنگ دی گئی، سپہ سالار نے کورپس لیول وارگیم کے اختتامی سیشن میں شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ابھرتے ہوئے خطرات کے پیش نظر پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور مہارت کو سراہا، آرمی چیف نے کوٹلی میں جاری فیلڈ ٹریننگ میں بھی شرکت کی۔
سپہ سالار کو مشقوں میں جنگی صلاحیت بڑھانے اورفارمیشن کی تیاریوں پر بریفنگ دی گئی اور تربیتی مشقوں میں شرکت کرنےوالے جوانوں سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل باجوہ نے جوانوں کی محنت،مستعدی،پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور مورال کی تعریف کی، مشقوں کے کامیاب انعقاد پر آرمی چیف نے اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ابھرتے خطرات کے پیش نظر تربیتی مشقیں بہت اہمیت کی حامل ہیں۔