اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا وائرس سے چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 56 مریض انتقال کر گئے، ملک بھر میں کورونا کے ایک ہزار 239 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
جان لیوا وائرس کے حملے جاری، ملک بھر میں 56 ہلاکتوں کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 689 ہو گئی جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 41 ہزار 170 تک پہنچ گئی ہے۔ 24 گھنٹے کے دوران 36 ہزار 368 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ٹیسٹوں کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 38 لاکھ 18 ہزار 36 ہو گئی ہے۔ ملک میں کورونا کےایکٹو کیسز کی تعداد 42 ہزار 290 ہے جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ چار ریکارڈ کی گئی ہے۔
این سی او سی کے مطابق کورونا کیسز کی سب سے زیادہ تعداد صوبہ پنجاب میں 3 لاکھ 43 ہزار 926، سندھ میں 3 لاکھ 27 ہزار 604 کیسز، خیبرپختونخوا ایک لاکھ 35 ہزار 877، بلوچستان میں 26 ہزار 201 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسلام آباد 82 ہزار 99، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 707 کیسز جبکہ آزادکشمیرمیں کورونا مریضوں کی تعداد 19 ہزار 756 تک پہنچ گئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 1610 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جبکہ وبا سے چھٹکارہ پانے والوں کی مجموعی تعداد 8 لاکھ 77ہزار 191افراد پر مشتمل ہے۔