'پانی ذخیرہ کرنے کے مثبت نتائج، لاہور میں پانی کی زیر زمین سطح میں کمی رک گئی'

'پانی ذخیرہ کرنے کے مثبت نتائج، لاہور میں پانی کی زیر زمین سطح میں کمی رک گئی'

وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے لاہور میں پانی کی زیرزمین سطح کم ہونے سے روک لی، پانی ذخیرہ کرنے کیلئے اہداف پر کام کیا اور بہترین پالیسی اپنائی۔

انہوں نے کہا کہ 1980 کے بعد پہلی دفعہ پانی کی سطح کم ہونے سے روکی گئی، پنجاب حکومت کی پالیسی میں ری سائیکلنگ، نئے ایکوا فائر چارجز اور بارش کا پانی ذخیرہ کرنا شامل ہے۔