اسلام آباد: (دنیا نیوز) حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف کے چیلنج جلد پورے کرلیں گے، فیٹف پر بے روزگار اپوزیشن کا بیانیہ افسوس ناک ہے، ملکی معیشت اچھی چل رہی ہے، آر ایل این جی کے سودے میں پانچ سو ارب بچائے، کوشش کریں گے گیس کی لوڈشیڈنگ نہ کرنی پڑے۔
وفاقی وزیر توانائی حماداظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں خاندانی اختلافات سامنے آ رہے ہیں، اپوزیشن بے روزگار ہے، ان کو کوئی بیانیہ نہیں مل رہا، ن لیگ کے باعث ایف اے ٹی ایف میں سختی کا سامنا کرنا پڑا، ایف اے ٹی ایف میں کامیابیاں پی ٹی آئی کی حکومت میں ہوئیں۔
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے آئی پی پیز کے ساتھ مہنگے معاہدے کیے، تربیلا ڈیم سے پانی کا بہاؤ 50 فیصد ہے، کوشش کر رہے ہیں کہ لوڈشیڈنگ نہ کرنی پڑے۔