کراچی میں 2 روز سے بوندا باندی، سمندری ہوائیں بھی بحال

Published On 04 July,2021 10:15 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں گزشتہ دو روز سے صبح اور شام میں بوندا باندی ہو رہی ہے، سمندری ہوائیں بھی بحال ہیں۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت34 سے 36 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

شہر قائد میں صبح کے اوقات میں بوندا باندی ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق فی الحال شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ شہر میں جنوب مغرب کی سمت سے سمندری ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا کی رفتار 16 ناٹ ہے جبکہ ہوائیں گرد آلود ہونگی، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے، مطلع جزوی ابر آلود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رات میں بھی بوندا باندی کا امکان ہے جبکہ موسم گرم اور مرطوب ہے۔
 

Advertisement