محکمہ موسمیات کی لاہور، اسلام آباد، گوجرانوالہ میں آج بارش کی پیشگوئی

Published On 03 July,2021 10:05 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آج لاہور، اسلام آباد، گوجرانوالہ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور جنوبی پنجاب کے علاقوں میں بادل برسنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں پشاور، سوات، ایبٹ آباد میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔

سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا۔ دادو اور نوابشاہ میں درجہ حرارت 45 تک رہنے کی توقع ہے۔ سبی اور تربت میں پارہ 48 کو چھونے کی پیشگوئی ہے۔
 

Advertisement