پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا: محکمہ موسمیات

Published On 30 June,2021 09:46 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آج ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا۔

موسم کا حال بتانے والوں نے آج پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ لاہور میں درجہ حرارت 43، فیصل آباد، سرگودھا میں 44 تک جانے کی توقع ہے۔

سندھ میں نوابشاہ، دادو شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ بالائی خیبرپختونخوا کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
 

Advertisement