بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

Published On 28 June,2021 04:19 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم و خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔

تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور ڈی جی خان میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

میرخانی 05، دیر 02، مالم جبہ، دروش، کالام 01، گوپس 04 اور ڈی جی خان میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق سبی، نوکنڈی 43، دالبندین،چھور، شہید بینظیر آباد، جوہر آباد اور ڈی آئی خان میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

Advertisement