کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

Published On 25 June,2021 05:47 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ہفتہ کے روز خیبر پختونخوا، بالائی، وسطی پنجاب، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی اور گرج چمک کیساتھ کہیں کہیں پربارش کا امکان ہے۔ تاہم ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہیگا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔ تاہم خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

چیراٹ 04، پٹن 03، لوئر دیر 02، استور، بگروٹ 02، گڑھی دوپٹہ میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

سبی 47، دادو 45، نوابشاہ 44، بہاولنگر، جیکب آباد اور تربت میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور میں آج پھر جھلسا دینے والی گرمی پڑی جس سے درجہ حرارت 39 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔ محکمہ موسمیات نے رات گئے بوندا باندی کی نوید بھی سنا دی ہے۔
 

Advertisement