جنوبی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے علاقوں میں بارش کا امکان

Published On 20 June,2021 04:28 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم بعد دوپہر جنوبی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اورخشک رہا۔ تاہم پنجاب، سندھ اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

مٹھی 42، بدین 03، گڑھی دوپٹہ 10، راولا کوٹ09، کوٹلی 07، مظفر آباد 01، منگلا 19، جہلم 14، گجرات 12، ڈی جی خان 06، منڈی بہاء الدین 04 ، بارکھان میں 05 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق سبی 46، دادو، نور پور تھل 45 اور شہید بینظیر آباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

Advertisement