پنجاب کے میدانی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش، موسم خوشگوار ہوگیا

Published On 17 June,2021 08:08 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کے میدانی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

رحیم یار خان، خان پور، لیاقت آباد، چشمہ کندیاں سمیت کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی۔ میرپور آزاد کشمیر اور گردونواح میں میں بادل برسے پڑے۔ بلوچستان کے علاقے سبی اور مضافات میں آندھی کے بعد موسلا دھار بارش ہوئی، جس سے کئی نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

دوسری محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں آج ہلکی اور درمیانی درجے کی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ شہر کے شمال مشرقی علاقوں میں تھنڈر سیلز بننے کے امکانات موجود ہیں۔

جمعرات سے ہفتے کے درمیان شہر میں کہیں ہلکی اور کہیں درمیانی بارشیں ہوسکتی ہیں۔ شہر کے مضافاتی اور میدانی علاقوں میں درمیانی درجے کی بارش کا زیادہ امکانات ہیں۔ جبکہ شہر کے دیگر علاقوں میں ہلکی بارش متوقع ہے۔ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی رہنے کا امکان ہے۔ ہوا کی رفتار 50 کلو میٹر فی گھنٹہ سے زائد تک بڑھ سکتی ہے۔

ادھر گزشتہ روز صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے جاری مراسلہ کی روشنی میں متعلقہ اداروں کیجانب سے بارشوں سے قبل حفاظت اقدامات کرنے کا دعوی بھی کیا جا رہا ہے۔
 

Advertisement