لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانی میوزک انڈسٹری کا سب سے بڑے پلیٹ فارم کوک اسٹوڈیو نے ذوالفقار جبار خان عرف زلفی کے ساتھ شراکت داری کرلی۔ زلفی کوک سٹوڈیو سیزن 14 کے ایگزیکٹو پروڈیوسر کے طور پر کام کریں گے۔
کوک سٹوڈیو حکام کے مطابق شراکت داری کا باضابطہ اعلان کوک سٹوڈیو اور ذوالفقار جبار خان عرف زلفی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹس کے ذریعے کیا گیا۔ ذوالفقار جبار خان کوکا کولا کے ساتھ پہلے بھی کام کرچکے ہیں۔ انہوں نے کوک سٹوڈیو کے لئے اسمۂ الحسنیٰ کی دھن اور نگرانی کی جس کی تلاوت معروف گلوکار عاطف اسلم نے کی۔
کوک سٹوڈیو حکام کا کہنا ہے کہ ذوالفقار جبار خان کی تخلیقی صلاحیت سمیت نئی اور کلاسیکی دھنوں پر مبنی موسیقی سے کوک سٹوڈیو سیزن 14 کی رونقوں میں مزید چار چاند لگیں گے۔