محکمہ موسمیات نے لاہور اور دیگر شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی

Published On 15 June,2021 10:32 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے لاہور اور دیگر شہروں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔ خیبرپختونخوا میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے آج لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ پشاور، سوات، مردان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا، سبی میں درجہ حرارت 49 تک جانے کی توقع ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے، پنجاب میں جھنگ، پیر محل، گوجرہ اور شورکوٹ میں صبح کے وقت آسمان پر بادل چھائے اور خوب برسے، اسلام آباد میں بھی بادلوں نے خوب رنگ جمایا۔ ٹھنڈی ہواؤں سے موسم خوشگوار ہوگیا۔
 

Advertisement