محکمہ موسمیات کی آج لاہور، اسلام آباد، گوجرانوالہ میں بارش کی پیشگوئی

Published On 25 June,2021 11:16 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آج لاہور، اسلام آباد، گوجرانوالہ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں بادل برسنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں پشاور، سوات، ایبٹ آباد میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔ سندھ اور بلوچستان میں موسم شدید گرم رہے گا۔ دادو میں درجہ حرارت 46 تک جانے کی توقع ہے۔
 

Advertisement