اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت کی طرف سے عید الاضحیٰ پر 3 سرکاری چھٹیاں دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی طرف سے تین سرکاری چھٹیاں دینے کی تجویز سامنے آگئی ہے، 20، 21 اور 22 جولائی کوسرکاری تعطیلات ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ نے وزیراعظم آفس کو 3 چھٹیاں دینے کی سمری بھیجی، ممکنہ طور پر چھٹیاں منگل ، بدھ، جمعرات کو ہوں گی، جمعہ والے دن ملازمین کو ڈیوٹی پر آنا ہو گا۔