محکمہ موسمیات کی سندھ، بلوچستان اور کشمیر میں بارش کی پیشگوئی

Published On 16 July,2021 09:26 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے سندھ، بلوچستان اور کشمیر میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

موسم کا حال بتانے والوں نے آج سندھ میں کراچی، حیدر آباد، لاڑکانہ اور دیگر علاقوں میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔ بلوچستان میں کوئٹہ، سبی اور کئی دوسرے علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ کشمیر کے کچھ علاقوں میں بھی گرج چمک سے بارش کی توقع ہے۔
 

Advertisement