انٹری ٹیسٹ کی تیاری کرانے والے قابل اعتماد ادارے 'سٹیپ' کے طلبا نے پھر میدان مار لیا

Published On 14 July,2021 10:56 am

لاہور: (دنیا نیوز) انٹری ٹیسٹ کی تیاری کرانے والے قابل اعتماد ادارے 'سٹیپ' کے طلبا نے پھر میدان مار لیا، ای کیٹ 2021 میں پہلی تینوں پوزیشنز 'سٹیپ' کے طلبا کے نام رہیں۔

ای کیٹ 2021 کے امتحان میں پہلی پوزیشن کا تاج لاہور ٹاؤن شپ کے ہونہار طالبعلم محمد حاشر کے سر پر سجا۔ حاشر نے 400 میں سے 365 نمبر لے کر یہ اعزازحاصل کیا۔ محمد حاشر نے ای کیٹ کی تیاری کیلئے سٹیپ کے انتخاب کو باعث فخر قرار دیا۔ بیٹے کی شاندار کامیابی پر والدین بھی سٹیپ کے مشکور نظر آئے۔

ای کیٹ میں دوسری پوزیشن مجتبیٰ عمر نے حاصل کی، 348 نمبر حاصل کرنے والے مجتبیٰ عمر نے پنجاب گروپ آف کالجز سے ایف ایس سی پری انجینئرنگ مکمل کی۔ مجتبیٰ عمر کا کہنا تھا کووڈ کے دوران انٹری ٹیسٹ کی تیاری کے لیے سٹیپ آن لائن سسٹم سے بہتر کوئی ادارہ نہیں، مجتبیٰ کے والدین نے بھی سٹیپ کے اساتذہ کو بیٹے کی کامیابی کا زینہ قرار دیا۔

ای کیٹ کے امتحان میں سٹیپ کے طالبعلم عمیر احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے والدین کا سرفخر سے بلند کر دیا۔ فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے عمیر نے 345 نمبر حاصل کئے۔ عمیر احمد نے بھی بڑا سنگ میل عبور کرنے کا کریڈٹ سٹیپ سے تیاری کو دیا۔

کوالیفائیڈ اساتذہ کی ٹیم، جدید ٹیکنیکس کا استعمال، طلبہ کی اسٹیپ بائی اسٹیپ رہنمائی  سٹیپ  کا خاصہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پچھلے تین برسوں سے سٹیپ کے طلبا ای کیٹ میں ٹاپ پوزیشنز سمیٹ رہے ہیں۔
 

Advertisement