وزیراعلیٰ پنجاب کا بارشوں کے باعث واسا اور انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

Published On 12 July,2021 10:12 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے بارشوں کے باعث واسا اور انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی جلد نکاسی کو یقینی بنایا جائے، واسا حکام اور انتظامیہ نکاسی آب کیلئے وسائل بروئے کار لائیں، بارشی پانی کے جلد نکاس میں غفلت برداشت نہیں کروں گا۔

 

Advertisement