لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے گزشتہ مالی کے دوران ترقیاتی بجٹ کے استعمال کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ہیں۔
سماجی رابطوں ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اعدادوشمار میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں 308 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ میں سے 300.8 ارب مالیت کے ترقیاتی فنڈز استعمال کیے گئے۔
وزیراعلیٰ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ یہ جاری کردہ فنڈز کا 97 فیصد بنتا ہے۔ یہ ہماری ٹیم کی ایک اور بڑی کامیابی ہے۔ اس سال بھی 560 ارب کے تاریخی ترقیاتی بجٹ کے بروقت استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ابھی سے لائحہ عمل طے کر لیا گیا ہے۔
— Usman Buzdar (@UsmanAKBuzdar) July 8, 2021
انہوں نے بتایا کہ سڑکوں، واٹر سپلائی اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ سیکٹرز پر 100 فیصد فنڈز استعمال ہوئے۔ اس کے علاوہ ہیلتھ سیکٹر کے 99 فیصد، ترقیاتی فنڈز، اربن ڈویلپمنٹ، انرجی، پبلک بلڈنگز اور ماحولیات کے 98 فیصد فنڈز، ٹرانسپورٹ سیکٹر کے 96 فیصد فنڈز، زراعت اور سوشل ویلفیئر کے 93 فیصد فنڈز اور ایریگیشن ڈیپارٹمنٹ کے 91 فیصد فنڈز استعمال کیے گئے۔