لاہور:(دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جس نے ٹیکس ٹارگٹ حاصل کیا ہے،سابق حکمرانو ں نے صوبے کی معیشت کو اپنی نااہلیوں سے تباہ کر دیا تھا-
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران پنجاب ریونیو اتھارٹی کی وصولیوں میں 24.7فیصد اضافہ ہوا۔ محکمہ ایکسائز کی ٹیکس وصولی کا ٹارگٹ 18 فیصد زیادہ رہا۔کورونا کے معاشی اثرات کم کرنے کیلئے کاروباری افرادکوخصوصی مراعات دی گئیں -