لاہور: (دنیا نیوز) فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے سیاحت کے فروغ کیلئے بھرپور عملی اقدامات اٹھائے ہیں، ٹوارزم سیکٹر کے ترقیاتی بجٹ میں 231 فیصد اضافہ پنجاب میں سیاحت کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔
معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اپنی عیدیں چھٹیاں لندن پیرس میں گزارنے والوں نے پاکستان کی سیاحت کیساتھ کھلواڑ کیا، کلچر، ٹوارزم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی کا قیام سیاحت کے فروغ کی عملی تصویر ہے، ٹورازم ہائی وے کی تعمیر بزدار حکومت کا عوام کیلئے بڑا تحفہ ہے، ہائی وے مری کو کوٹلی ستیاں، نڑھ اورپنج پیر کے نئے خوبصورت سیاحتی مقامات اور راولپنڈی سے ملائے گی، فورٹ منرو میں ٹی ڈی سی پی کے ریزارٹ سے پنجاب میں سیاحت کا نیا باب کھلنے جا رہا ہے۔