لاہور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی رہنماؤں سینیٹر فیصل جاوید اور شہباز گل کا کہنا ہے کہ اپوزیشن آزاد کشمیر میں بھی ناکام ہو گی، وزیراعظم عمران خان کا جینا مرنا اپنے ملک میں ہے ۔
سینیٹر فیصل جاوید نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا سب کچھ ملک سے باہر ہے ۔ان کی جائیدادیں ،کاروبار اور اکاؤنٹس ملک سے باہر ہیں۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے پاس رونے کے سوا کچھ نہیں بچا۔ اپوزیشن اب آزاد کشمیر میں عوام کو اکٹھا کر کے این آر او کا کوئی رستہ نکالنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن عمران خان ایسا نہیں ہونے دیں گے۔