مظفر آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر میں 25 جولائی کو منعقد ہونے والے انتخابات کیلئے فوج بلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوج بلانے کی درخواست آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے کی گئی تھی۔ فوج آئین کے آرٹیکل 225 کے تحت بلائی گئی ہے۔
فوجی دستے صرف کوئیک ری ایکشن فورس کے طور پر کام کریں گے۔ فوج 22 سے 26 جولائی تک الیکشن ڈیوٹی پر ہو گی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فوج بلانے کا مقصد الیکشن کو پر امن ماحول میں منعقد کرانا ہے۔