سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم تھم نا سکے، سوپور میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا گیا۔
قابض فوج نے شہر سو پور کے علاقے وار پورہ میں ریاستی دہشت گردی کی کارروائی کے دوران نوجوانوں کو فائرنگ کا نشانہ بنایا، علاقے میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران انٹرنیٹ اور مو بائل سروس بند کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی، ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔