نتھیا گلی: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں نتھیا گلی میں پائن کا پودا لگایا۔
وزیراعظم نے ہفتہ کو نتھیا گلی میں پائن کا پودا لگانے کی تصاویر ٹویٹ کر دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پائن کا پودا لگانا ہماری مون سون شجر کاری مہم کا حصہ ہے، وزیراعظم نے کہا کہ چاہتا ہوں کہ پوری قوم ملک کو سر سبز بنانے میں حصہ لے۔
مون سون شجرکاری مہم کے تحت نتھیاگلی میں چیڑ کے درختوں کی تنصیب کے مناظر- میں چاہتا ہوں کہ ہماری پوری قوم پاکستان کو سرسبز و شاداب بنانے کی تحریک کا حصہ بنے۔ pic.twitter.com/qbrIeFEUaN
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 24, 2021
خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان اس سے قبل بھی مختلف مواقع پر اپنے ٹویٹس میں شہریوں خاص طور پر نوجوانوں کو ملک کی سب سے بڑی شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے لئے متحرک کرتے رہے ہیں۔
ان ٹویٹس میں انہوں نے حکومت کے دس ارب درخت سونامی منصوبے، گرین اینڈ کلین پاکستان اقدام اور ملک میں مون سون شجرکاری کا بھی حوالہ دیا۔