لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ کے گاؤں پارو ابڑو میں تالاب کے باہر کھیلتے ہوئے 3 معصوم بچے پاؤں پھسلنے کے باعث پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
لاڑکانہ کے علاقے ماہی مکول کے گاوں پارو ابڑو میں تالاب کے باہر کھیلنے والے تین معصوم بچے 5 سالہ خادم، 7 سالہ علی حیدر اور 6 سالہ سوہانہ پاؤں پھسلنے کے باعث پانی میں ڈوب گئے۔ اطلاع ملنے پر اہل علاقہ کی بڑی تعداد تالاب کے باہر پہنچی اور اپنی مدد آپ کے تحت 3 گھنٹوں کی محنت کے بعد بچوں کو پانی سے نکالا اور چانڈکا میڈیکل سپتال منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے بچوں کے مرنے کی تصدیق کی۔