کراچی: (دنیا نیوز) سندھ حکومت نے لاک ڈاون کے حوالے سے ایک اور ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ حکومت نے ڈبل سواری پر عائد پابندی اٹھا لی، بیکری، ڈیری ملک شاپز پر کوئی وقت لاگو نہیں ہوگا، دودھ کی گاڑیوں سمیت دیگر اہم سامان کی ترسیل والی گاڑیوں کو نہیں روکا جائے، گاڑیوں کے عملے کا ویکسیینیشن کارڈ چیک کر کے جانے دیا جائے۔ ریسٹورنٹ ہوم ڈیلیوری کے تحت کام کرسکتے ہیں۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق چنگچی، ٹیکسی اور رکشہ کو بھی سڑکوں پر آنے کی اجازت دیدی گئی، گنجائش سے زائد افراد رکشہ، چنگچی اور ٹیکسی میں سوار نہ ہوں، گاڑی میں دو افراد کی سواری پر سے بھی پابندی اٹھالی گئی، دودھ اور بیکری کی دکانوں کے عملے کا ویکسینیٹڈ ہونا لازمی ہے۔