حیدر آباد: (دنیا نیوز) حیدرآباد لطیف آباد کوہسار پنہور گوٹھ دو کزنوں سمیت چار لڑکے دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے چاروں دوست ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے ڈوب گئے.
عینی شاہدین کے مطابق واقعہ کچھ اس طرح رونما ہوا کہ 13 سالہ عمر نہاتے ہوئے گہرے پانی میں چلا گیا اس کے بڑے کزن 15 سالہ حمزہ نے بچانے کی کوشش کی مگر وہ بھی ڈوبنے لگا جس پر دیگر دو دوست 14 سالہ متین اور 17 سالہ اویس نے گہرے پانی میں چھلانگ لگا دی تاہم مگر وہ بھی ڈوب گئے۔
اطلاع ملنے پر موقع پر ہی قریبی آباد کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چاروں لڑکوں کی لاشیں ایدھی کی مدد سے سول ہسپتال منتقل کردی ہیں، چاروں دوستوں کے دم توڑ جانے کی تصدیق کے بعد لاشیں ایدھی رضاکاروں نے خورشید ٹاؤن سینٹر منتقل کر دیں اور لاشیں غسل وکفن کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئیں، چاروں نوعمر لڑکوں کے ڈوب جانے کی اطلاع پر کہرام مچ گیا۔