حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی پر غور، پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب

حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی حکمت عملی پر غور، پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب

پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان اس اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں خطے کی صورتحال اور پڑوسی ممالک سے تعلقات کا جائزہ بھی لیا جائےگا۔ شہبازشریف کی شرکت بھی شیڈول ہے۔

اجلاس میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے حوالے سے فیصلے کیے جائیں گے۔ اجلاس میں مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اجلاس میں افغان تنازع بارے متفقہ پالیسی اپنانے پر غور کیا جائے گا۔ اس اہم اجلاس میں محمود خان اچکزئی، آفتاب شیر پاؤ، اویس نورانی، شہبازشریف اور شاہد خاقان عباسی شرکت کریں گے۔ میاں نواز شیف بھی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کریں گے۔