اسلام آباد: (دنیا نیوز) خواتین کی تعلیم کے لئے سرگرم کارکن ملالہ یوسفزئی نے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں انہوں نے افغانستان میں خواتین کے حقوق سے متعلق عالمی تحفظات پر گفتگو کی۔
ملالہ یوسفزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں خواتین کی تعلیم کیلئے پاکستان اپنا کردار ادا کرے، وزیراعظم پاکستان کو افغانستان میں خواتین کی تعلیم کے لئے پاکستان کے کردار کے حوالے سے خط لکھا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں تعلیم کے فروغ کے لئے اپنا تعاون جاری رکھے گا، پاکستان افغان پناہ گزین بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کر رہا ہے، اس وقت 6 ہزار کے قریب افغان بچے پاکستان میں زیر تعلیم ہیں۔