راولپنڈی: (دنیا نیوز) بلوچستان میں جام شہادت نوش کرنے والے کیپٹن کاشف کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی۔
آرمی چیف نے شہید کو سلام پیش کیا۔ کیپٹن کاشف نے بلوچستان کے علاقے گچک میں جام شہادت نوش کیا تھا، واقعہ میں دو سپاہی بھی زخمی ہوئے تھے۔
دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزستان کے علاقہ بویا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں فائرنگ کے تبادلہ میں ایک دہشت گرد مارا گیا، دہشت گرد سے اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں۔