جنوبی وزیرستان: فورسز کی کارروائی، ایک دہشتگرد ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار

Published On 13 August,2021 08:41 am

سراروغہ: (دنیا نیوز) جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں نائیک ضیاالدین شہید ہوگئے۔

 آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق گزشتہ رات جنوبی وزیرستان میں فوجی چیک پوسٹ کے قریبی علاقے سراروغہ میں مشتبہ دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی تھی، مشتبہ دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے فوری طور پر کوئیک ری ایکشن فورس روانہ ہوئی، موثر کارروائی کے ذریعے ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ ایک زخمی حالت میں پکڑا گیا۔ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے کے دوران نائیک ضیاء الدین شہید ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد نے انکشاف کیا کہ وہ فوجی چیک پوسٹ پر حملے کی منصوبہ کر چکے تھے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پر عزم ہے، ہمارے سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

 

Advertisement