عالمی برادری کو کشمیری عوام بارے ذمہ داری کو فراموش نہیں کرنا چاہیے: ایئر چیف

Published On 05 August,2021 05:04 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے بارے میں اپنی ذمہ داری کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

اپنے پیغام میں سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت، آبادی میں غیر قانونی تبدیلی، جاری فوجی محاصرے اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کے دو سال مکمل ہونے پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر اورجفاکش عوام کی بھارتی غاصبانہ تسلط کے خلاف پر امن جدو جہد میں ان کے ساتھ کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کے بارے میں اپنی ذمہ داری کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔ ہم حقِ خود ارادیت کے حصول کے لئے کی جانے والی جدوجہد میں مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت کی مستحکم پالیسی پر عمل پیرا رہیں گے۔
 

Advertisement