سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری، قابض فوج نے ضلع بانڈی پورہ میں نوجوا ن کو شہید کر دیا۔
مقبوضہ وادی کے ضلع بانڈی پورہ کے علاقے چنداجی میں غاصب فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ، علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کرکے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی۔
ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔