وادی: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کا ظلم و ستم جاری ہے۔ قابض فوج نے مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔
جموں کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کا سلسلہ نہ رکا۔ بانڈی پورہ میں ظالم بھارتی فورسز نے دو کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ دونوں کشمیریوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔ بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کر کے راستے بند کر دیئے۔