سرینگر: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں ماہِ جولائی میں بھارتی فوج نے 37 کشمیریوں کو شہید کیا، کشمیر میڈیا سروس نے رپورٹ جاری کر دی۔
مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کا ظلم و جبر رک نہ سکا، کشمیر میڈیا سروس نے ماہِ جولائی کی رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق دو خواتین سمیت 37 کشمیریوں کو شہید کیا گیا، 8 نوجوانوں کو جعلی مقابلوں یا حراست کے دوران موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق جولائی میں دو خواتین بیوہ اور 7 بچے یتیم ہوئے، صحافیوں سمیت 28 افراد کو زخمی بھی کیا گیا۔ سیاسی، مذہبی اور سماجی کارکنوں سمیت 57 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ غاصب فوج نے 10 گھروں کو مسمار جبکہ 219 جعلی سرچ آپریشن کیے۔
گذشتہ روز بھارتی فوج نے ضلع پلواما میں دو اور ضلع بانڈی پورہ میں ایک کشمیری کو شہید کیا۔