عالمی برادری کو انسانی بحران سے بچنے کیلئے افغانستان کی مدد کرنی چاہیے، معید یوسف

Published On 26 August,2021 09:54 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف نے کہا ہے کہ خطے میں انسانی المیے سے بچنے کیلئے عالمی برادری افغانستان کی مدد کرے۔

افغان صورتحال پر بی بی سی ریڈیو کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اب تک افغانستان سے سات ہزار افراد کو نکالنے میں مدد فراہم کر چکا ہے اور افغانستان سے آنے والوں کو ویزہ آن آرائیول کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال پر پاکستان کو موردالزام ٹھہرانا غلط ہے۔ پاکستان خودافغان صورتحال سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو سیاسی اور اقتصادی شعبوں میں افغانستان کی مدد کرنی چاہیے۔
 

Advertisement