پنجاب حکومت بھی اپنی 3 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرے گی

Published On 27 August,2021 11:25 am

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت بھی اپنی 3 سالہ کارکردگی عوام کے سامنے پیش کرے گی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس ضمن میں آج اجلاس طلب کرلیا۔

 صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ، سیکرٹری اطلاعات اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہوں گے۔

 وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب کے ہر شہر اور دیہات کی ترقی ہمارا وژن ہے، صوبے کے مالی امور میں شفافیت ہمارا نصب العین ہے، عوام سے کیے گئے وعدے پورے کر رہے ہیں، ہر شہری کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ہر وہ کام کر رہے ہیں جس کا براہ راست فائدہ عوام کو پہنچے، کبھی زبانی جمع خرچ نہیں کیا، نمائشی منصوبوں کی بجائے عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی میں ترقی محض کاغذوں میں تھی، اب ترقی زمین پر نظر بھی آتی ہے، تنقید برائے تنقید کرنے والے ہوش کے ناخن لیں، الزامات کی سیاست کبھی کی ہے نہ کریں گے، منفی سیاست کا جواب عوام کی خدمت سے دیا ہے اور دیتے رہیں گے، تحریک انصا ف کی حکومت نئی نسلوں کو پرامن، روشن اور خوشحال پاکستان دے گی۔

 

Advertisement