لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے وفاقی وزیر آبی وسائل چودھری مونس الہی نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس وموقع پر وزیراعلی عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان معاشی ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے، موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، مایوسی کا شکار اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی، تنقید کی پروا کئے بغیر عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے، مسلم لیگ ق ہماری اتحادی ہے۔
مونس الہی کا کہنا تھا کہ عوام کو مزید سہولتیں فراہم کرنے کیلئے مل کر کام جاری رکھیں گے، ہمارا نصب العین صرف عوام کی خدمت ہے، وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں پنجاب حکومت نے بے مثال ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پیکیج کا اعلان کیا ہے۔