لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عوام کو پی ڈی ایم کے بے وقت جلسوں میں کوئی دلچسپی نہیں، پی ڈی ایم کا شیرازہ بکھر چکا ہے-
ایوان وزیر اعلی سے جاری اپنے بیان میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم پاکستان کی تاریخ کا ناکام ترین اتحاد ثابت ہوا ہے- عوام نے پہلے بھی بے مقصد جلسوں کو کوئی پذیرائی نہیں دی- آج کا جلسہ بھی پہلے کی طرح ناکام رہے گا۔
عثمان بزدار نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کے سفر پر گامزن ہے۔ یہ عناصر صرف پاکستان کی ترقی روکنا چاہتے ہیں- ملک احتجاج کے ذریعے نہیں بلکہ محنت، خدمت اور دیانت سے آگے بڑھتے ہیں۔ کسی کو عوامی خدمت کے سفر میں رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔