ماضی کی حکومت نے پسماندہ اضلاع سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا: عثمان بزدار

ماضی کی حکومت نے پسماندہ اضلاع سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا: عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے فورٹ منرو میں قبائلی عمائدین اور معززین علاقہ نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے اُن کے مسائل سنے اور موقع پر ہی احکامات جاری کئے،وزیر اعلیٰ نے بلوچی اور سرائیکی زبان میں عمائدین سے   حال احوال  کیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو فعال کر کے دائرہ کاربڑھا دیا گیا ہے۔