تازہ ترین
  • بریکنگ :- افغان صورتحال پرسعودی عرب کی جانب سےاوآئی سی وزرائےخارجہ کااجلاس طلب
  • بریکنگ :- پاکستان افغان معاملےپرہنگامی اجلاس کی حمایت کرتاہے،شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- اوآئی سی اجلاس کی 17دسمبرکوپاکستان میں میزبانی کی پیشکش کرتےہیں،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- امیدہےاوآئی سی کےرکن پیشکش کی حمایت کریں گے،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- افغانستان او آئی سی کا بانی رکن ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
  • بریکنگ :- افغانستان کواس وقت انسانی بحران کا سامنا ہے،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- لاکھوں افغان باشندےغیریقینی صورتحال کاسامناکررہےہیں،وزیرخارجہ
  • بریکنگ :- افغان عوام کومعاونت کی ضرورت ہے،شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- اوآئی سی کوافغان عوام کی مددکیلئےآگےآناہوگا، شاہ محمودقریشی
  • بریکنگ :- اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی کا ویڈیو بیان

لاہور میں ویکسی نیشن نہ کرانے والے شہریوں کو آج سے پٹرول نہیں ملے گا

Published On 01 September,2021 09:07 am

لاہور: (دنیا نیوز) نو کورونا ویکسین، نو سروسز، لاہور میں ویکسی نیشن نہ کرانے والے شہریوں کو آج سے پٹرول نہیں ملے گا۔

کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کے لیے لاہور کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے بڑے فیصلے کرلیے۔ آج سے شہر بھر میں ویکسین نہ کروانے والوں کو بنیادی سہولیات مہیا نہیں کی جائیں گی۔ لاہور میں شاپنگ مالز، بازار اور ریسٹورنٹس میں صرف ویکسی نیٹڈ افراد کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ کے بغیر کوئی شہری سفر بھی نہیں کر سکے گا۔ اسی طرح کوئی ڈرائیور گاڑی بھی اڈے سے نہیں نکال سکے گا۔ صرف کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوانے والوں کو سفر کی اجازت ہوگی۔ عمل در آمد کے لیے ٹرانسپورٹرز کو بھی ہدایات جاری کر دی گئیں۔

ویکسین نہ کروانے والے پولیس افسران اور اہلکار بھی ریڈار پر آگئے۔ سی سی پی او لاہور نے ویکسین نہ لگوانے والوں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کاروائی کا حکم دے دیا۔ غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ ویکسین نہ کروانے والے اہلکاروں کے خلاف مقدمات بھی درج ہوں گے۔

کورونا ویکسی نیشن نہ کروانے والے لیسکو ملازمین کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ لیسکو انتظامیہ نے ویکسین نہ کروانے والے تمام ملازمین کی ماہ اگست کی تنخواہیں روک لیں۔ ویکسین نہ کروانے والے متروکہ وقف املاک بورڈ کے 5 سو سے زائد ملازمین بھی تنخوا سے محروم رہیں گے۔ ایڈمن برانچ نے سرٹیفکیٹ جمع نہ کروانے پر اگست کی تنخواہیں روکنے کا مراسلہ جاری کر دیا۔