راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک سید علی گیلانی کا مشن جاری رہے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سید علی گیلانی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ سید علی گیلانی کشمیر کی جدو جہد آزادی کا استعارہ تھے، علی گیلانی بھارتی بربریت کے خلاف انتھک جدوجہد کی علامت تھے۔
General Qamar Javed Bajwa #COAS expresses deepest grief on the sad demise of Syed Ali Shah Geelani, icon of #Kashmir Freedom Movement. “ His lifelong sacrifices & ceaseless struggle symbolises indomitable resolve of Kashmiris against Indian occupation. (1/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 1, 2021
...His dream & his mission will live on until People of IIOJ&K win their right of self determination”. COAS (2/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 1, 2021
نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بھی سید علی گیلانی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی تحریک آزادی کشمیر کا درخشاں ستارہ تھے، کشمیری عوام آج ایک عظیم حریت رہنما سے محروم ہوگئے، اللہ مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، تحریک آزادی کیلئے سید علی گیلانی کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔