لاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ حریت پسند رہنما علی گیلانی کے جسد خاکی کو چھیننا بھارتی حکمرانوں کا پاگل پن ہے۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ بھارتی قابض افواج نے جس طرح سید علی شاہ گیلانی کے جسد خاکی کو چھینا اور "گرفتار" کیا اور اہل خانہ کو وصیت کے مطابق تدفین کی اجازت نہیں دی، بھارتی حکمرانوں کے پاگل پن کے بارے میں بہت کچھ بتا رہا ہے۔
بھارتی قابض افواج نے جس طرح سید علی گیلانی کے جسد خاکی کو چھینا اور "گرفتار" کیا اور اہل خانہ کو وصیت کے مطابق تدفین کی اجازت نہیں دی، بھارتی حکمرانوں کے پاگل پن کے بارے میں بہت کچھ بتا رہا ہے۔ اس نام نہاد بھارتی جمہوریت نے کم ظرفی کی نئی مثال قائم کی ہے۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) September 3, 2021
انہوں نے کہا کہ نام نہاد بھارتی جمہوریت نے کم ظرفی کی نئی مثال قائم کی ہے۔