کراچی کے ساحل پر پھنسا بحری جہاز باالاآخر ساحل سے نکال لیا گیا

Published On 07 September,2021 01:03 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے ساحل پر پھنسا بحری جہاز باالاآخر ساحل سے نکال لیا گیا۔ جہاز کو نکالنے کے لئے تین آپریشنز ناکام جبکہ چوتھے آپریشن میں کامیابی مل ہی گئی۔

اکیس جولائی کو کراچی کے ساحل پر پھنسنے والا جہاز بالآخر 49 ویں روز گہرے سمندر میں پہنچا کر روانہ کر دیا۔ ہینگ ٹانگ 77 اپنے انجن کی مدد سے رواں دواں کامیاب آپریشن پر سی ویو پر مٹھائیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

جہاز کو نکالنے والی کمپنی کے نمائندے عارف شیخ نے بتایا کہ جہاز کو بندر گاہ پر لنگر انداز کیا جائے گا، کے پی ٹی میں انسپیکشن ہوگا۔ وزیراعظم کے مشیر برائے بحری امور محمود مولوی نے کہا کہ جہاز کو تکنیکی لحاظ سے موزوں ہونے کے بعد روانگی کی اجازت دی جائیگی۔

اکیس جولائی کو ہینگ ٹانگ 77 سی ویو پر پھنس گیا تھا۔ جسے نکالنے کیلئے آپریشن بھی بلند سمندری لہروں سے مشروط تھا۔ 49 روز کے دوران ہائی ٹائیڈز کو دیکھتے ہوئے 4 آپریشن کئے گئے۔

اس سے قبل ایک میں کسی حد تک کامیابی بھی ملی تھی۔ لیکن جہاز کے کئی میٹر دور سمندر میں جانے کے بعد بعد رسی ٹوٹنے کے سبب ریسکیو نہیں کیا جا سکا تھا۔
 

Advertisement