کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں کلکٹریٹ کسٹمز انفورسمنٹ نے 2 ہفتے کے دوران مختلف کارروائیوں میں گیارہ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ چھالیہ برآمد کرلی۔
ترجمان کسٹمز کے مطابق انٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے میٹروسائٹ ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے پانچ کروڑ ستر لاکھ روپے مالیت کی تینتیس ہزار نو سو پچاس کلوگرام چھالیہ برآمد کرلی، ایک اور کارروائی میں افغان کارگو ایکسپورٹ کے نام پر خوبانی کی آڑ میں چھالیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑی سے ڈھائی کروڑ روپے مالیت کی ساڑھے چار ہزار کلو گرام چھالیہ برآمد کی گئی۔
دو بسوں سمیت تین گاڑیوں سے بھی پانچ کروڑ روپے مالیت کی چھالیہ برآمد کی گئی، ترجمان کسٹمز کے مطابق ملزمان چھالیہ واٹر ٹینکر کے خفیہ خانوں، گیس سلنڈر اور کرش اسٹون میں چھپاتے تھے۔